سابق رکن اسمبلی نیلم حیات نے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کر لی

Jul 15, 2023 | 09:33:AM
سابق رکن اسمبلی نیلم حیات نے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سانحہ 9 مئی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کی جانب سے پارٹی کو خدا حافظ کہنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، اب پی ٹی آئی کی سابق رکن پنجاب اسمبلی نیلم حیات نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  سابق رکن پنجاب اسمبلی نے سانحہ 9 مئی ، جناح ہاؤس اور یادگار شہدا کی توڑ پھوڑ کی مذمت کرتے ہوئے  پاکستان تحریک انصاف اور سیاست سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے،نیلم حیات ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں اور توڑ  پھوڑ کی سیاست پر  یقین نہیں رکھتی۔ 

یہ بھی پڑھیں:گرمی کا نیا ریکارڈ بننے کا امکان

سابق رکن اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہمیں لبرٹی چوک لاہور  پر احتجاج کے لیے بلایا گیا تھا، ہم نے پی ٹی آئی لاہور کے صدر کو کہتے سنا کہ کور کمانڈر ہاؤس کی طرف جاؤ،ان کا کہنا تھا کہ  جناح ہاؤس میں جو  نقصان اور  توڑ پھوڑ  ہوئی وہ نہیں ہونی چاہیے تھی، موجودہ حالات کے پیش نظر میں سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتی ہوں۔