توشہ خانہ کیس، عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواستیں پر سماعت مقرر

Dec 15, 2023 | 10:35:AM
 توشہ خانہ کیس، عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواستیں پر سماعت مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ میں نااہلی کے خلاف دائر درخواستیں پر سماعت آج کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ آج درخواستوں پر سماعت کرے گا ۔بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شمس محمود ،جسٹس شاہد کریم ،جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس جواد حسن شامل ہیں ۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سےبیرسٹر علی ظفر و دیگر وکلاپیش ہونگے، اس کے علاوہ وفاق اور پنجاب حکومت کے وکلا بھی پیش ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا قریبی ساتھی غدار؟تہلکہ خیز انکشافات

پانچ رکنی لارجر بینچ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن دوبارہ کرانے کے حکم کے خلاف بھی درخواست پر سماعت کرے گا ۔