آئندہ آئے تو زندہ نہ جا پا ﺅ گے،طالبان کی بھارتی فلم ساز کو دھمکی

Dec 15, 2020 | 18:58:PM
آئندہ آئے تو زندہ نہ جا پا ﺅ گے،طالبان کی بھارتی فلم ساز کو دھمکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)آئندہ افغانستان آئے تو زندہ بھا ر ت نہ جا پا ﺅ گے،طالبان کی بھارتی فلم ساز کبیر خان، اداکار جان ابراہم اور ارشد وارثی کودھمکی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کبیر خان کی پہلی بالی ووڈ فلم کابل ایکسپریس ریلیز ہوئی جس کے بارے میں کبیر خان نے انکشا ف کیا ہے کہ وہ کابل ایکسپریس کی مکمل شوٹنگ افغانستان میں کرنا چاہتے تھے، تاہم حالات ناساز ہونے کی وجہ سے کچھ ہی سینز وہاں فلمائے جاسکے۔
 تفصیلا ت کے مطابق کبیر کا کہنا تھا کہ اس فلم کی کاسٹ اور کریو کابل میں موجود تھا تو انھیں افغان طالبان کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں ملی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے پیغام پہنچایا تھا کہ ہم اپنی فلم کی شوٹنگ یہاں سے ختم کردیں اور واپس چلے جائیں۔ افغان حکومت کی جانب سے ان کی ٹیم اور کریو کے لیے 60 کمانڈوز بطور محافظ فراہم کیے تھے۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران جتنا کریو موجود نہیں تھا اس سے زیادہ ان کے ساتھ سیکیورٹی اہلکار موجود تھے۔ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کیبر خان کا کہنا تھا کہ سیٹ کے قریب جب فائرنگ کی آواز سنی گئی تو انھوں نے تقریباً ایک گھنٹے سے زائد وقت کے لیے شوٹنگ روک دی تھی۔اس کے بعد ہم نے شو ٹنگ کیلئے پیک اپ ہی بہتر سمجھا اور وا پس بھارت آگئے تھے۔