افغان حدود سے فائرنگ اور اہلکار کی شہادت کے بعد بارڈر پر کشیدگی برقرار

Nov 14, 2022 | 22:03:PM
افغان حدود، فائرنگ، ایف سی اہلکار کی شہادت، بارڈر پر کشیدگی برقرار
کیپشن: پاک افغان بارڈر کی بندش کے باعث لوگ پھنسے ہوئے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) افغان حدود سے فائرنگ اور ایف سی اہلکارکی شہادت کے بعد بارڈر پرکشیدگی برقرارہے۔
تفصیلات کے مطابق چمن میں پاک افغان بارڈر باب دوستی پر افغان حدود سے فائرنگ اور ایف سی اہلکار کی شہادت کے بعد بارڈر پرکشیدگی برقرار ہے اور باب دوستی آمدروفت اور تجارت کیلئے بند ہے۔
ڈپٹی کمشنر حمید زہری کے مطابق سرحد کے دونوں جانب ہزاروں پاکستانی اور افغان شہری پھنس گئے ہیں، بارڈر پر شام7 سے رات 9 بجے تک شہریوں کو آمدورفت کی اجازت دی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مطالبہ ہے کہ افغان حکام حملہ آور کو گرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کریں،حمید زہری کے مطابق اس معاملے پر کابل اور اسلام آباد سطح پر رابطے جاری ہیں، فلیگ میٹنگ کا انعقاد بھی کسی بھی وقت ممکن ہے۔
افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ افغان کمیسار کے درخواست پر افغان سائیڈ پر بہت زیادہ رش ہے اوربارڈر پر روشنی کا اہتمام نہ ہونے کی وجہ سے تصدوق مازل چیک پوسٹ پر پیدل آمدرفت کا سلسلہ ابھی بند ہوا ہے اور کل صبح سویرے ساڑھے 7 سے لیکر ساڑھے 10 بجے تک آمدرفت کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی لانگ مارچ ،فیصل آباد میں تعلیمی ادارے بند