پنجاب اسمبلی بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کی رکاوٹیں ،حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ 

Jun 14, 2022 | 19:33:PM
دوست مزاری ، اجلاس بجٹ
کیپشن: پنجاب اسمبلی میں دوست مزاری کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کے رویے سے تنگ آکر پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہر صورت منعقد کرانے اور بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق بجٹ اجلاس کی صدا رت ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کریں گے ۔حکومتی اتحادیوں نے ن لیگ کو بجٹ پیش کرنے سے متعلق اختیار دے دیا ۔ذرائع کے مطابق بجٹ اجلاس وزیراعلیٰ ہاو¿س یا کسی نجی ہوٹل میں ہوگا ۔ پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد کیا ہے ۔حکومتی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اپوزیشن کے ضدی رویے کی وجہ سے کیا گیا ۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومت اپنے آمنے سامنے ۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی پنجاب کے بجٹ کیلئے بلایا گیا اجلاس ملتوی کردیا کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ پنجاب اسمبلی میں چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب اسمبلی میں موجود ہوں جبکہ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیرصدارت پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاو¿ن میں مشاورتی اجلاس ہوا۔اجلاس میں پنجاب اسمبلی میں بجٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا الزام۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا