ثر وت ،علی ظفر،بلا ل ،شر مین ایشیا کے ٹا پ 50 فنکار

Dec 13, 2020 | 18:39:PM
 ثر وت ،علی ظفر،بلا ل ،شر مین ایشیا کے ٹا پ 50 فنکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایسٹرن آئی نے ایشیا کے 50 مقبول فنکاروں کی فہرست شا ئع کر دی ہے جس میں 4 پاکستانی بھی شا مل ہیں۔اس فہرست میں ایشیا کے ان 50 فنکاروں کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے گزشتہ 12 ماہ کے دوران اچھا کام کیا اور اپنے کام کی وجہ سے لوگوں پر اور معاشرے پر مثبت اثرات مرتب کیے۔

تفصیلات کے مطا بق بر طانوی اخبا ر ایسٹرن آئی کی فہرست میں 21 ویں نمبر پراداکارہ ثروت گیلانی ویب سیریز”چڑیلز“کا حصہ ہیں۔ انہوں نے اس ویب سیریز میں کام کرکے پاکستان میں ٹی وی پر دکھائے جانے والے مواد کے لیے نئے دروازے کھولے ہیں۔اداکار بلال عباس خان 28 ویں نمبر پر ہیں۔ بلال عباس خان نے 2020 میں بہت تیزی سے مقبولیت سمیٹی۔ انہوں نے رواں سال کی ابتدا ہم ٹی وی کے ڈرامے ”پیار کے صدقے“ سے کی اور سال کے آخر میں زی فائیو کی ویب سیریز ”ایک جھوٹی لواسٹوری“میں نظر آرہے ہیں۔ گلوکار و اداکار علی ظفر اس فہرست میں 39 ویں نمبر پر ہیں۔ علی ظفر نے رواں سال پاکستان سپر لیگ کو پی ایس ایل کے آفیشل گانے سے زیادہ بہتر گانا دے کر پاکستانی کرکٹ لیگ کو بچایا۔ اس کے علاوہ انہوں نے نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کی۔ آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے ایسٹرن آئی کی فہرست میں 49 ویں نمبر پر ہیں۔ شرمین عبید چنائے نے رواں سال سماجی مسائل سے متعلق شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لائیں اور اپنے کام سے بین الاقوامی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ اس کے علاوہ وہ مارول اسٹوڈیو کی ٹی وی سیریز ”مس مارول“ کی ہدایات بھی دیتی ہوئی نظر آئیں گی۔