سعودی حکومت کا تارکین وطن کو ایک اور جھٹکا، غیر ملکی پروازوں پر پابندی میں توسیع

Mar 12, 2021 | 21:19:PM
سعودی حکومت کا تارکین وطن کو ایک اور جھٹکا، غیر ملکی پروازوں پر پابندی میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی عرب نے غیرملکی پروازوں کی آمد پرپابندی میں 17مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے کورونا وبا کے پیش نظر بیرون ملک سے آمد و رفت پر پابندی میں مزید 17 مئی تک توسیع کر دی کی ہے۔ ہنگامی نوعیت کی پروازوں کے سوا باقی تمام فضائی سروسز، بری اور بحری گذرگاہیں بھی بند رہیں گی۔جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں پاکستانی شہریوں کے انخلا کیلئے خالی طیاروں کو سعودیہ آمد کی اجازت ہو گی۔
زمینی اور سمندری بندرگاہوں کے ذریعے حکومت نے سمندری اور بری گذرگاہوں کو بھی ایک ہفتے کے لیے سیل کردیا ہے اور اس میں مزید توسیع کی جاسکتی ہے۔
اگر کوئی شخص یورپ یا کسی بھی دوسرے متاثرہ ملک سے مملکت میں آیا ہے تو اسے کم سے کم دو ہفتوں کے لیے اپنی قیام گاہ پر تنہائی میں رہنا ہو گا۔اس دوران ہر پانچ دن بعد اسے اپنا طبی معائنہ کرانا ہو گا۔
اگر کوئی شخص وبا سے متاثرہ ملک سے گذشتہ 3ماہ کے دوران سعودی عرب پہنچا ہے تو اسے اپنا کویڈ 19 کا ٹیسٹ کرانا ہو گا۔
واضح رہے کہ سعودی وزارت داخلہ نے 12 دسمبر کو کرونا کی ایک نئی شکل سامنے آنے کے بعد فضائی، بری اور بحری راستوں سے مملکت میں داخلے پر ایک ہفتے کیلئے پابندی عاید کر دی تھی۔