سیلاب ہے تو کیا ہوا، شادی بھی ضروری ہے، وزیر اعلیٰ کی نوجوان کی شادی میں شاندار انٹری

Jul 12, 2023 | 17:55:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رمضان مرزا) دریائے چناب میں سیلابی صورتحال کے بعد جھنگ کے آس پاس 40 کے قریب دیہات زیرِ آب آگئے جہاں سے لوگوں کا انخلاء اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ان حالات میں ہی جھنگ کے قریبی گاؤں سے ایک لڑکا سیلابی پانی سے گزر کر ہی دلہن بیاہنے چل نکلا۔ ایسی حالت میں دلہا دوسرے لوگوں اور میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

اسی دوران نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے جھنگ سے اس گاؤں میں موجود تھے جہاں سے یہ دولہا گزر رہا تھا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پانی میں اتر کر دولہے کے قریب جاکر اسے شادی کی مبارکباد دی اور سلامی بھی دی جس پر وہاں موجود لوگ مشکور نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیے: دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب جھنگ پہنچ گئے

خیال رہے کہ دریائے چناب میں ان دونوں سیلابی صورتحال کی وجہ سے جھنگ کے کچھ دیہات زیرِ آب ہیں جہاں کے دورے اور سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے دورہ کیا اور امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔