برطانیہ، کورونا ویکسی نیشن سے متعلق غلط معلومات پھیلانے پر ٹوری رکن پارلیمنٹ معطل

Jan 12, 2023 | 21:05:PM
برطانیہ، کوویڈ ویکسی نیشن، غلط معلومات، ٹوری رکن پارلیمنٹ، معطل،
کیپشن: اینڈریو برجن ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برطانیہ میں کوویڈ ویکسی نیشن سے متعلق غلط معلومات پھیلانے پر ٹوری رکن پارلیمنٹ کو معطل کر دیا گیا۔
 لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق لیسٹر شائر سے کنزر ویٹیو ایم پی اینڈریو برجن نے ویکسین کا ہولوکاسٹ سے موازنہ کیا تھا، ٹوری چیف وہپ سائمن ہرٹ کا کہنا ہے کہ اینڈریو برجن لائن کراس کر گئے تھے، انہوں نے نامناسب تبصرہ کر کے بڑا جرم کیا،وزیراعظم رشی سونک نے بھی اینڈریو برجن کے تبصرے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی ناقابل برداشت قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:اوگرا نے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا
سائمن ہرٹ نے کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے تک اینڈریو برجن آزاد امیدوار کے طور پر پارلیمنٹ میں بیٹھ سکیں گے،سائمن ہرٹ نے کہا کہ کوویڈ سے حفاظت کیلئے ویکسین بہترین دفاع ہے، اس حوالے سے غلط معلومات جانوں کے ضیاع کا سبب بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روس سے پیٹرولیم مصنوعات اور گیس کی خریداری سے متعلق بڑی پیش رفت