رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی ایک بار پھر تاخیر کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) عالیہ کبھٹ کے بھائی راہول بھٹ نے منگل کو ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ شادی اب 14 اپریل کو نہیں ہو رہی ہے اور نہ ہی 13 اپریل کو کوئی تقریب ہے۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی تیاریاں عروج پر تھیں ایسے میں اُن کے بھائی نے شادی میں تاخیر کی اطلاع دی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکار 14 اپریل کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے تھے، جس کی تصدیق عالیہ کے چچا رابن بھٹ نے کی تھی۔
اب خاندانی ذرائع نےبتایا ہے کہ شادی تقریباً ایک ہفتے کے لیے ملتوی کی جا رہی ہے تاہم ابھی تک کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی ہے۔ اس سے قبل راہول بھٹ نے میڈیا کو بتایا تھا کہ 13 اپریل کو مہندی کی تقریب طے کی گئی تھی۔ شادی مبینہ طور پر کپور خاندان کے گھر میں ہو رہی ہے جس کو شادی کی تقریبات کی مناسبت سے سجا بھی دیا گیا تھا۔
ایک انٹرویو میں راہول نے کہا کہ شادی کی تاریخیں میڈیا پر لیک ہونے کے بعد تقریبات کو ملتوی کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ ’شادی ہو رہی ہے، یہ سب کو معلوم ہے لیکن 13 یا 14 اپریل کو کوئی شادی نہیں ہے، یہ ایک یقینی بات ہے، دراصل اس سے پہلے کی تاریخیں وہی تھیں۔‘انہوں نے کہا کہ میڈیا پر معلومات لیک ہونے کے بعد تاریخیں تبدیل کر دی گئیں، بہت زیادہ دباؤ کی وجہ سے سب کچھ تبدیل کر دیا گیا ہے، جہاں تک مجھے معلوم ہے، جلد ہی تاریخ کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔
دوسری جانب شادی کے مقام کی تبدیلی کے حوالے سے بھی خبریں سامنے آرہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: منچلے مداح کی صبور علی سے انوکھی فرمائش