مسجد اقصیٰ پر حملے قابل مذمت ۔۔ عالمی برادری مظالم بند کرائے۔۔پاکستان

May 11, 2021 | 21:10:PM
مسجد اقصیٰ پر حملے قابل مذمت ۔۔ عالمی برادری مظالم بند کرائے۔۔پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)پاکستان نے غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملوں کے نتیجے میں بچوں سمیت متعدد بے گناہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں مسجد اقصیٰ پر حملے قابل مذمت اقدام ہے ۔ اسرائیلی افواج کی جانب سے فلسطینیوں پر طاقت کے استعمال سے کئی اموات ہوئی۔ اسرائیلی افواج کے اقدام تمام انسانی بنیادوں اور انسانی حقوق کے قوانین کی نفی کرتے ہیں ۔ پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ختم کرائے ۔
ترجمان نے کہا کہ ہمیں روس کے شہر کازان کے سکول میں ہونے والی فائرنگ کی خبر پر بھی دکھ پہنچا، پاکستان اس مشکل وقت میں روس کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے، ہم غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں، زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔سکینڈل کوئین اداکارہ میرا 44برس کی ہو گئیں