کراچی میں سیلابی صورتحال: وزیراعلیٰ سندھ کی پولیس کو اہم ہدایات

Jul 11, 2022 | 18:01:PM
کراچی،سیلابی صورتحال،وزیراعلیٰ سندھ،مراد علی شاہ،پولیس،ہدایات
کیپشن: ٹریفک پولیس کی مدد کیلئے 1915 پر فوری رابطہ کریں: مراد علی شاہ/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کراچی میں شدید بارشوں کے بعد پیدا سیلابی صورتحال میں وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی پولیس کو ہدایات جاری کر دیں۔ مراد علی شاہ نے تمام فیلڈ کمانڈرز کو اپنے علاقوں میں موجود رہنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں مسلسل موسلادھار بارش سے بیشتر علاقے ڈوب گئے

 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس کے آپریشن اور ٹریفک میں تعینات افسران و اہلکار تعیناتی والے علاقوں میں موجود رہیں، ٹریفک پولیس بارش کے دوران اور بعد میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانئے، شہر میں تعینات تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور ٹریفک کے ایس اوز اپنے اسٹاف کے ہمراہ سڑکوں پر عوام کی مدد کریں۔

 مراد علی شاہ نے کہا کہ پولیس شہری انتظامیہ کیساتھ رابطے میں رہے تاکہ بروقت عوام کی مدد کو یقینی بنایا جاسکے، عوام کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پولیس مددگار 15 اور ٹریفک پولیس کی مدد کیلئے 1915 پر فوری رابطہ کریں۔