ڈرون کیمرے والا سمارٹ فون اب پاکستان میں بھی دستیاب 

Feb 11, 2022 | 12:05:PM
ڈرون کیمرہ ، سمارٹ فون
کیپشن: ڈرون کیمرے موبائل فون
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سمار ٹ فون بنانے والی کمپنی ویوونے ایک ایسا سمارٹ فون متعارف کرایا ہے جس میں ڈرون کیمرہ لگایا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:دوران پرواز طیارے میں خاتون سے زیادتی کی کوشش
تفصیلات کے مطابق سمارٹ فون کی دنیا میں ایک انوکھا اور منفرد فون متعارف کرایا گیا ہے ۔اس سمارٹ فون میں چار کیمروں پر مشتمل ایک ڈرون کیمرے کا سیٹ لگایاگیا ہے جو سمارٹ فون میں فٹ ہے اور یہ پاپ اپ کیمرے کی طرح سمارٹ فون سے نکلتا ہے اور دور جاکر مناظر کو محفوظ کرلیتا ہے ۔

یہ دنیا کا پہلا فلائنگ کیمرہ فون ہے۔ا س کی قیمت پاکستانی روپے میں 2,07,999روپے ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی کچھ روز قبل اپنے ٹویٹ میں ڈیوائس کی تعریف کی تھی۔اس کیمرے میںایل ای ڈی ٹارچ کے ساتھ 200 میگا پکسل کا کواڈ کیمرہ سیٹ اپ لگایا گیا ہے۔


اس فون میں کارننگ گوریلا گلاس 7 پروٹیکشن سینسر لگایا گیا ہے اور 6.9 انچ کی ایمولیڈ ڈسپلے دیاگیاہے۔ اس موبائل فو ن میں 6900 ایم اے ایچ کی بیٹری لگائی گئی ہے ۔اس میں فنگر پرنٹ ریڈر اور فیس آئی ڈی سینسربھی لگایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی