پنک سالٹ کی برآمد، بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار، امریکی کمپنی سے معاہدہ طے

Aug 11, 2023 | 17:18:PM
 پنک سالٹ کی برآمد، بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار، امریکی کمپنی سے معاہدہ طے
کیپشن: پنک سالٹ کی برآمد، بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار، امریکی کمپنی سے معاہدہ طے
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) پنک سالٹ کی برآمد سے20کروڑ ڈالر براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگئی، پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور امریکی کمپنی کے درمیان ایم او یو طے پاگیا۔

پنک سالٹ کی برآمد سے20کروڑ ڈالر براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گئی ہے، پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی) اور امریکی کمپنی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، ایم ڈی پی ایم ڈی سی اور امریکی کمپنی کے سی ای او نے ایم او یو پر دستخط کر دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت جاتے ہی احسن اقبال مشکل میں پھنس گئے، سپریم کورٹ سے بڑی خبر آ گئی

ایم ڈی پی ایم ڈی سی  اسد احمد کا کہنا ہے کہ جدید پنک راک سالٹ کرشنگ اینڈ پیکجنگ فیسیلٹی قائم کی جائے گی، یہ سہولت صرف نمک کی برآمد کیلئے استعمال کی جائے گی، پنک سالٹ کی ایکسپورٹ کیلئے پلانٹ خصوصی اقتصادی زون ضلع میانوالی میں لگایا جائے گا، پاکستان پنک سالٹ کی عالمی مارکیٹ میں نمایاں جگہ بناسکے گا، دنیا میں پنک سالٹ کی 12 ارب ڈالرکی مارکیٹ ہے۔ 

ایم ڈی پی ایم ڈی سی کا مزید کہنا ہے کہ ہم ڈیڑھ لاکھ ٹن سالانہ پنک سالٹ برآمد کرسکتے ہیں، عالمی مارکیٹ میں اپنا حصہ لینے کی کوشش کریں گے، یہ پنک سالٹ عالمی مارکیٹ میں پاکستان کے نام سے ہی فروخت ہوگا۔