خبردار۔۔ ماسک نہ پہننے پر جرمانے کیساتھ گاڑی بھی بند ہوگی

May 10, 2021 | 21:22:PM
خبردار۔۔ ماسک نہ پہننے پر جرمانے کیساتھ گاڑی بھی بند ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پولیس نے انتظامیہ نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالے گاڑی مالکان کو جرمانے کیساتھ انکی گاڑی بھی بند ہو گی۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈرائی کلینرز، منی ایکسچینج کمپنیز، کورئیر سروسز شام 6 بجے تک کھولنے ، غلہ منڈی،سبزی پھل،مویشی منڈیوں ، آٹوورکشاپ،تیل ڈپو،یوٹیلیٹی سروسز،کال سینٹرز میں شام 6بجے تک کام کی اجازت ہوگی۔

 سیکریٹری ہیلتھ کئیر نے کہا کہ تمام پارک اور سیرو تفریح والے مقامات اور سرگرمیوں پرپابندی ہوگی ، 8فیصدسےزائدشرح والے شہروں میں پابندیاں مزید سخت ہوں گی ، ان شہروں میں تفریخی مقامات،پارکس،شاپنگ مالز،ریسٹورنٹس، پکنک پوائنٹس بند ہوں گے جبکہ اسپورٹس،ثقافتی تہواراور اجتماعات پر مکمل پابندی عائدہوگی۔
 نوٹی فکیشن کے مطابق ٹرین سروس 70فیصدمسافروں کے ساتھ جاری رہےگی، ضلعی انتظامیہ اور پولیس ملکر ایس او پیز کا اطلاق یقینی بنائیں گے، شہری ما سک کی پوری طرح پابندی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:عید پر لاک ڈاون،کونسا کاروبار بند کونساکھلاہوگا؟ نیا نوٹیفکیشن جاری