توڑ پھوڑ اور پولیس پر حملوں کے مقدمات کے حوالےسے قائم جے آئی ٹی سے متعلق بڑا فیصلہ

Jul 10, 2023 | 15:35:PM
توڑ پھوڑ اور پولیس پر حملوں کے مقدمات پر جے آئی ٹی سے متعلق بڑا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) 9 مئی کے واقعات کے بعد سیاسی کارکنوں پر توڑ پھوڑ اور پولیس پر حملوں سے متعلق مقدمات کی تفتیش کیلئے قائم جے آئی ٹی کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نےجے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف دائر درخواستوں کو مسترد کردیا اور فیصلہ سنایا کہ حکومت نے جے آئی ٹی قانون کے مطابق تشکیل دی۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ درخواستیں قابلِ سماعت ہیں تاہم جو داد رسی مانگی گئی وہ نہیں دی جاسکتی،درخواست گزار انفرادی طور پر ٹرائل کورٹ میں دہشتگردی دفعات کے اطلاق بارے رجوع کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: جلاؤ گھیراؤ کا معاملہ، محمود الرشید کی درخواست ضمانت پر سماعت 12 جولائی تک ملتوی

خیال رہے کہ جسٹس محمد امجد رفیق نے سیاسی رہنماؤں کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

یہ فیصلہ تین رکنی بنچ کی جانب سے 28 صفحات پر مشتمل متفقہ فیصلہ جاری کیا۔