پاکستان کو ٹیکس بڑھانا، سبسڈی ختم کرنا ہو گی: آئی ایم ایف اعلامیہ جاری

Feb 10, 2023 | 09:15:AM
 آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ آئی ایم ایف ٹیم نے31 جنوری تا 9فروری پاکستان کا دورہ کیا  جو پروگرام کے نویں جائزے کےلیے تھا جب کہ دورے میں پاکستان سے تعمیری بات چیت ہوئی
کیپشن: آئی ایم ایف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ آئی ایم ایف ٹیم نے31 جنوری تا 9فروری پاکستان کا دورہ کیا  جو پروگرام کے نویں جائزے کےلیے تھا جب کہ دورے میں پاکستان سے تعمیری بات چیت ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق مذاکرات میں مقامی اوربیرونی ناہمواریاں دور کرنے کے لیے قابل ذکربات چیت آگے بڑھی، دورے میں مستقل ریونیو حصول کے اقدامات، نان ٹارگٹڈ سبسڈی میں کمی، غریب ترین طبقے کے سماجی تحفظ بڑھانے اور سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر بھی بات ہوئی۔

 اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ مذاکرات میں گردشی قرض میں کمی کرکے توانائی کے شعبے میں عملداری یقینی بنانے  اور پاکستانی حکام سے توانائی کی فراہمی بہترکرنے پربات ہوئی۔

 اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ آئی ایم ایف ٹیم میکرو استحکام کے لیے پالیسیوں پر عمل درآمدکا خیر مقدم کرتا ہے،  میکرواستحکام  اور پائیدارترقی  کے لیے سرکاری شراکت داروں سےمالی مددپاکستان کے لیے ضروری ہے، فیصلہ کن پالیسوں پربروقت  عملدرآمد سے پاکستان میں میکرواستحکام آئےگا جب کہ ان پالیسیوں پر عملدر آمد کے لیے ورچوئل مذاکرات جاری رہیں گے۔۔