تحریک عدم اعتماد  22 کروڑ عوام کی خواہش ہے۔ شہبازشریف

Mar 09, 2022 | 12:19:PM
تحریک عدم اعتماد  22 کروڑ عوام کی خواہش ہے۔ شہبازشریف
کیپشن: شہبازشریف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف  نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کسی فرد واحد نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام کی خواہش ہے، سلیکٹڈ حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹا کر قوم کے پاس جانا چاہتے ہیں۔

 صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے عدم اعتماد کی قرارداد ایوان میں داخل ہوچکی،پنجاب میں عدم اعتماد کے حوالے سے تمام پارٹیوں سے بات چیت چل رہی ہے، سیاست میں کوئی بات حتمی نہیں ہوتی، ہر سیاسی جماعت سے بات کرنا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان بزدار کو ہٹانے کا مشن۔علیم خان لندن چلے گئے

شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ سراج الحق کو تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی درخواست کی ہے۔جماعت اسلامی کا اپنا ایک نظام ہے وہ اپنی شوریٰ سے مشاورت کر کے فیصلہ کریں گے، سیاست میں کوئی حتمی بات نہیں ہوتی، پاکستان کے سیاسی حالات میں بات کبھی جڑتی ہے کبھی ٹوٹتی ہے، ہر سیاسی جماعت سے بات کرنا ہمارا سیاسی حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ کیمرون ڈیاز نے اپنا منہ نہ دھونے کی وجہ بتا دی