ملالہ یوسفزئی اب ڈرامے بنائیں گی

Mar 09, 2021 | 20:20:PM
ملالہ یوسفزئی اب ڈرامے بنائیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)ملالہ یوسفزئی اب ڈرامے، بچوں کی سیریز، اینیمیشن اور دستاویزی فلمیں بنائیں گی جو ٹیک جائنٹ ایپل کی اسٹریمنگ سروس پر نشر ہوں گی۔
تفصیلا ت کے مطا بق رائٹرزکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 23 سالہ ملالہ یوسفزئی اور ان کی نئی پروڈکشن کمپنی ایکسٹراکری کلر، ایپل ٹی وی پلس کے بڑھتے ہوئے مواد تخلیق کاروں کا حصہ بنیں گی جن میں اوپرا ونفرے، اسٹیون اسپیل برگ، ول اسمتھ، اوکٹاویا اسپینسر اور جینیفر اینسٹن شامل ہیں۔
آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل نے خواتین کے عالمی دن پر اپنی ویب سائٹ پر جاری ایک بلاگ پوسٹ میں مذکورہ بیان جاری کیا۔
ملالہ یوسفزئی نے رائٹرز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ 'میں امید کرتی ہوں کہ اس شراکت داری کے ذریعے میں اس پلیٹ فارم اور اس اسٹیج پر نئی آوازیں لاسکوں گی'۔