ٹی 20 ورلڈکپ میں بری پرفارمنس، اہم کھلاڑیوں کا وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ

Jun 17, 2024 | 20:26:PM
ٹی 20 ورلڈکپ میں بری پرفارمنس، اہم کھلاڑیوں کا وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے تک نہ پہنچنے والی قومی ٹیم کا آج سے وطن واپسی کا سفر شروع ہو گیا ہے، لیکن بری پرفارمنس کے باعث قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سمیت 6 کھلاڑیوں اور 4 آفیشلز نے ابھی پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
 ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلے جارہے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے تک نہ پہنچنے والی قومی کرکٹ ٹیم آج سے پاکستان واپسی کا سفر شروع کرے گی، کھلاڑی 19 جون کو براستہ دبئی پاکستان پہنچیں گے،ذرائع کے مطابق کپتان سمیت 6 کھلاڑی اور 4 آفیشلز ٹیم کے ساتھ واپس پاکستان نہیں آرہے، وہ لندن میں تعطیلات گزارنے کے بعد پاکستان واپسی کا پلان کریں گے۔

قومی ٹیم کے ساتھ پاکستان نہ جانے والوں میں بابر اعظم، محمد عامر، عماد وسیم، حارث روف، شاداب خان اور اعظم خان شامل ہیں، یہ سب لوگ اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ وقت گزاریں گے، ان میں سے چند کی برطانیہ میں لیگ کے لیے بھی بات چیت چل رہی ہے،دوسری جانب غیر ملکی کوچز گیری کرسٹن، سیمن، ریڈ اور اظہر علی اپنے گھروں کی اڑان بھریں گے۔

 پاکستان کرکٹ ٹیم کی فوری طور پر ابھی مصروفیات نہیں، اس لیے کوچنگ اسٹاف پی سی بی کی اجازت سے اپنے اپنے ملک جارہے ہیں،پاکستان ٹیم کو اب ماہ اگست میں بنگلہ دیش کی 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کی میزبانی کرنی ہے، اس کے بعد اکتوبر میں انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرنا ہے،واضح رہےکہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ کے سپر 8 راؤنڈ تک رسائی میں ناکام رہی تھی، پاکستان کو پہلے راؤنڈ کے 2 میچز میں شکست ہوئی تھی جس میں قومی ٹیم کو امریکا سے اپ سیٹ شکست ہوئی جب کہ ٹیم بھارت سے جیتا ہوا میچ بھی ہار گئی۔

یہ بھی پڑھیں : ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے قومی کرکٹرز کو آئینہ دکھا دیا