عید کے دوسرے روز ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی

Jun 17, 2024 | 20:41:PM
عید کے دوسرے روز ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) گرمی اور ہیٹ سٹروک سے پریشان شہریوں کو  محکمہ موسمیات نے اہم خوشخبری سنائی ہے کہ عید کے دوسرے ملک کے مختلف حصوں میں بارش ہو گی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے پہلے روز ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک اور گرم رہا، اٹک ، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان ، جہلم اور سبی میں پارہ آج بھی 47 ریکارڈ کیا گیا،عید کے پہلے روز اسلام آباد اور لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرات 44، پشاور میں 43 جبکہ کوئٹہ اور کراچی میں 36 ریکارڈ کیا گیا،اس کے علاوہ اٹک، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان ، جہلم اور سبی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کے گرم ترین شہر رہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں بالائی پنجاب، اسلام آباد، خطہ پو ٹھو ہار ، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان، کشمیر ، میں تیز آندھی ، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ ملک کے جنوبی و وسطی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : کالی گھٹاؤں کا راج ،وقفے وقفے سے بارش،باران رحمت برسنے پر شہریوں کے چہرے کھل اٹھے