بھارت کی آبی دہشتگردی، دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا

Jul 09, 2023 | 11:24:AM
India, water terrorism, river Ravi, water, abandoned, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) بھارت  آبی دہشتگردی پر اتر آیا ، سیلابی صورتحال پیدا کرنے کیلئے دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا.

 تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بھارت نے ایک لاکھ 85ہزار کیوسک پانی اجھ بیراج سے دریائے راوی میں چھوڑا ہے جو کہ پچھلے سال کی نسبت12ہزار کیوسک زیادہ ہے ، ریکارڈ کے مطابق پچھلے سال ہندوستان نے ایک لاکھ 73ہزار کیوسک پانی چھوڑا تھا,، پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کردیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:آج بھی بادل برسیں گے ، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ چھوڑے گئے پانی کا تقریباً ایک تہائی یعنی 60ہزار کیوسک شکر گڑھ کے علاقے جسر تک پہنچا گیا، سیلاب کی نچلی سطح دریائے راوی پر گیجنگ پوائنٹ بنی تھی ،تقریباً65ہزار کیوسک پانی اگلے 20سے 24گھنٹے کے اندر پہنچنے کی توقع ہے ، ترجمان کے مطابق جسر کے مقام پر دریائے راوی کی سیلابی حدود کے مطابق میدانی علاقوں میں کم سیلاب متوقع  ہے۔