پاکستانیوں کو سعودی عرب سے واپس نہیں بھیجا جارہا، سعودی سفیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعد المالکی کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کو سعودی عرب سے واپس نہیں بھیجا جارہا۔
سعودی سفیر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سے صرف ان لوگوں کو واپس بھیجا جاتا ہے جن کے پاس دستاویزات نہ ہوں،انھوں نے کہا کہ سعودی عرب میں قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کو ملک بدر نہیں کیا جاتا،سعودی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانیوں کیلئے ویزہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔