بڑی مچھلیوں کیخلاف میگاکرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایاجائیگا،چیئرمین نیب

Mar 07, 2021 | 19:27:PM
بڑی مچھلیوں کیخلاف میگاکرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایاجائیگا،چیئرمین نیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کاکہناہے کہ نیب دباﺅ دھمکی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کام جاری رکھے گا،بڑی مچھلیوں کیخلاف تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچایا جارہا ہے۔بدعنوان عناصرسے لوٹے گئے اربوں روپے برآمد کئے جائیں گے،تمام تحقیقات کو میرٹ، شفافیت اورشواہد کی بنیاد پر مکمل کیاجائےگا۔
چیئرمین نیب نے متعلقہ ڈی جیز کوہدایت کرتے ہوئے کہاکہ میگاکرپشن، غیرقانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیز کے کیسز کی رپورٹ پیش کریں ، تحقیقات کو دستاویزی شواہد کی بنیادپر مکمل کیاجائیگا،فرانزک لیبارٹری کے قیام سے معیار تفتیش بہتربنانے میں مددملی۔
جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہاکہ سروے کے مطابق 59 فیصدلوگوں نے نیب پر اعتمادظاہر کیا ہے،عالمی اداروں نے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے نیب کی کاوشوں کوسراہاہے،نیب عوام دوست ادارہ ہے، افسران سب کی عزت نفس یقینی بنائیں۔