گرفتاری کا خوف، عمران خان نے وکلا سے مدد مانگ لی

Jun 07, 2022 | 18:33:PM
گرفتاری کا خوف، عمران خان نے وکلا سے مدد مانگ لی
کیپشن: عمران خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں وکلا کنونشن سے خطاب کیا ہے۔ دوران خطاب ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت عوام پر مسلط کی گئی ۔ جس پر احتجاج کیا گیا۔ پرامن احتجاج ہر پاکستانی کا حق ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستان کے وکلا کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ قانون کی حکمرانی وکلا اور عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ملزم قاضی بن جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے اس وقت فیصلہ کن وقت ہے۔ بڑے بڑے ڈاکو ملک پر مسلط ہیں۔

شہباز شریف پر طنز کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چیری بلاسم جوتے پالش کرکے اوپر تک پہنچ گیا۔ ملک کی قیادت وہ کررہے ہیں۔ جن پر کرپشن کے مقدمات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں مراسلہ پڑا ہے۔ باہر سے سازش کرکے حکومت گرائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر ، وزیراعظم نے بڑی پابندی عائد کردی

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت قومی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ امپورٹڈ حکومت کے آنے سے معیشت نیچے اور مہنگائی بڑھ گئی۔ پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسی مہنگائی نہیں دیکھی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں تصور بھی نہیں کرسکتے کہ عورتوں اور بچوں پر ایسی شیلنگ کی گئی ہو۔ مارشل لا میں بھی اس طرح تشدد نہیں ہوا۔ جس طرح انہوں نے ہم پر کیا۔ 

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ انہیں کسی کیس میں بند کریں اور یہ تحریک رک جائے۔ آپ سب نے تیار رہنا ہے۔ کسی صورت حقیق آزادی کی تحریک ختم نہیں کرنی۔ 

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن حمزہ شہباز کو بچانے کی کوشش کررہا ہے۔ یہ لوگ جانتے ہیں کہ اب یہ الیکشن نہیں جیت سکتے۔ الیکشن کمیشن کو ساتھ ملا کر دھاندلی کی کوشش کی جارہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کبھی ایسے نہیں بڑھی۔ امپورٹڈ حکومت آنے کے بعد کریڈٹ ریٹنگ منفی ہوگئی ہے۔ تحریک انصاف حکومت آئی ایم ایف کے سامنے ڈٹ گئی اور قیمتیں نہیں بڑھائیں۔