سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر ، وزیراعظم نے بڑی پابندی عائد کردی

Jun 07, 2022 | 18:40:PM
سرکاری ملازمین،بری خبر
کیپشن: سرکاری ملازمین فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے تمام افسران کے غیرضروری غیر ملکی دوروں پر پابندی لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری ملازمین سے گاڑیاں یا پٹرول الاونس واپس لیا جائے، ان کا کہناتھا کہ سرکاری ملازمین کو پٹرول الاونس مل رہا ہے تو گاڑیاں کیوں استعمال ہورہی ہیں؟ 

دوسری جانب حکومت نےتنخواہوں اورپنشن میں اضافےکیلئےآئی ایم ایف کواعتمادمیں لےلیا۔  حکومت نےبجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے حوالے سے تین تجاویز تیار کی ہیں، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پانچ سے پندرہ فیصد اضافے پر غور کیا جا رہا ہے۔گریڈ 19 تا 5 تا 10 ایڈہاک الائونس کی مد میں اضافہ جبکہ گریڈ 20سے 22 کے افسروں کی تنخواہوں میں 10 سے 15فیصد  اضافے کی تجویز ہے، اسی طرح ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے لئے 5 سے 10 فیصد تک اضافے کی تجویزہے۔

 یہ بھی پڑھیں :پٹرول مزیدمہنگا ، وزیرخزانہ نے خبر دا ر کردیا