لاہور ہائیکورٹ نےسرکاری ملازمین کو خوشخبری سنادی

Jun 07, 2021 | 15:06:PM
لاہور ہائیکورٹ نےسرکاری ملازمین کو خوشخبری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے ترقی کے انتظار میں ریٹائر ہونے والے ملازمین کو بھی ترقی کا حقدار قرار دے دیا۔

 لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے قرار دیا ہے کہ ایف بی آر میں 15 برس سے زائد ملازمت کے بعد درخواست گزاروں کی ترقی واجب ہو چکی تھی، محکمے کی کوتاہیوں کے سبب ملازمین کو ترقی کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ جسٹس انوار حسین نے ایف بی آر کے سپروائزر مسعود خان و دیگر کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ 2015ء میں ریٹائرمنٹ سے قبل پرفارمہ پروموشن کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،عدالت نے درخواستگزاروں کر پروموشن دینے کیلئے غور کرنے کا حکم دیا جس پر عمل نہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرین حادثہ۔۔بوگی میں پھنسی خاتون نے گھر والوں سے کیا کہا۔۔؟
 درخواستگزارکی جانب سے استدعا کی گئی کہ ایف بی آر کو درخواستگزاروں کو سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی دینے حکم دیا جائے، وکیل ایف بی آر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ قانون کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین ترقی کے حقدار نہیں ہیں۔استدعا ہے کہ ایف بی آر ملازمین کی ترقی کی درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کی جائیں، جسٹس انوار حسین نے قرار دیا کہ درخواستگزار ریٹائرڈ ملازمین کو پرفارمہ پروموشن دینے سے کسی ملازم کی سنیارٹی متاثر نہیں ہو گی اور حقداروں کو اس کا حق ضرور ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ،الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نےکل اجلاس طلب کر لیا