میں بزرگوں کے سامنے تو ہاتھ باندھ کے کھڑا ہو سکتا ہوں مگر بچوں کے سامنے نہیں: چودھری نثار

Jan 07, 2024 | 21:07:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثارنے کہا ہے کہ میں بزرگوں کے سامنے تو ہاتھ باندھ کے کھڑا ہو سکتا ہوں مگر بچوں کے سامنے نہیں۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے ٹیکسلا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہ ٹیکسلا والوں میرا یہ مان اور عزت آپ کی وجہ سے ہے، مخالفین پر تنقید پسند نہیں، کارکردگی پر بات کرنا چاہتا ہوں، ن لیگ میرے ہاتھوں میں پیدا ہوئی اور پلی بڑھی، میں نے ن لیگ میں 35 سال گزارے ان پر تنقید کرنا اچھا نہیں لگتا، عمران خان 54 سال سے میرا دوست ہے، عمران اس وقت مشکل میں ہے کس طرح اس پر تنقید کروں۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی سیاست میں بھونچال برپا،عثمان بزدار کس سیاسی رہنما سے جا ملے، جان کر عمران خان بھی حیران رہ جائینگے

انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین کو 8 فروری کے دن میرا ووٹر جواب دے گا، پاکستان میں سب سے پہلے اگر کسی گاؤں کو سوئی گیس ملی تو وہ واہ گاؤں تھا، میرے مخالف نے پی آئی اے کا بھی بٹھا بٹھایا اور واہ جرنل ہسپتال کا بھی بٹھا بٹھایا، میں کسی سیاسی جماعت کی دم پکڑ کر نہیں بلکہ عوام کی طاقت سے ایم این اے بنوں گا، میں ن لیگ سے اپنی عزت نفس کی خاطر ناراض ہوا، میں بزرگوں کے سامنے تو ہاتھ باندھ کے کھڑا ہو سکتا ہوں مگر بچوں کے سامنے نہیں، پچھلی بار کی طرح آپ کی ووٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دوں گا۔