مسز سری لنکا'کو تاج پہنا کر واپس لینے کے بعد ایسا کا م ہوگیا کہ سب ہکا بکارہ گئے

Apr 07, 2021 | 19:12:PM
مسز سری لنکا'کو تاج پہنا کر واپس لینے کے بعد ایسا کا م ہوگیا کہ سب ہکا بکارہ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) 'مسز سری لنکا ' کا اعزاز  حاصل کرنے والی حسینہ کی اہلیت پر تنازع کے باعث انہیں تاج پہنانے کے بعد واپس لے لیا گیا۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق فاتح قرار دی جانے والی حسینہ پشپیکا ڈی سلوا نےسری لنکا میں ہونے والی ایک تقریب میں 'مسز سری لنکا' کا اعزاز جیتا تھا۔تاہم کچھ ہی دیر بعد 2019 کی فاتح کیرولین جیوری نے پشپیکا ڈی سلوا کو پہنایا گیا تاج اتار دیا کہ پشپیکا چونکہ طلاق یافتہ ہیں لہٰذا وہ اس اعزاز کے لیے اہل نہیں ہیں۔انہوں نے شرکا کو بتایا  کہ 'مقابلے کے قواعد کے مطابق طلاق یافتہ خاتون اس کا حصہ نہیں بن سکتیں لہذا میں دوسرے نمبر پر پہنچنے والی خاتون کو تاج پہنارہی ہوں'۔انہوں نے رنر اپ کو مسز سری لنکا کا تاج پہنایا تھا جبکہ پشپیکا ڈی سلوا کو ویڈیو میں روتے ہوئے اسٹیج سے جاتے دیکھا گیا۔

تنازع کے بعد مقابلہ حسن کے منتظمین کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ پشپیکا ڈی سلوا مطلقہ نہیں جس کے بعد اب انہیں اعزاز واپس کر دیا۔

مقابلہ حسن کے ججز نے 3 اپریل کو رات کو کولمبو کے تھیٹر میں منعقد ہونے والے مسز سری لنکا کے فائنل میں پشپیکا ڈی سلوا کو 2021 کی فاتح قرار دیا تھا۔منتظیمن نے پشپیکا سے معذرت کی  جن کے مطابق انہوں نے شوہر سے علیحدگی اختیار کی  لیکن وہ طلاق یافتہ نہیں ہیں۔


فیس بک پر شییئر کی گئی پوسٹ میں پشپیکا نے دعویٰ کیا ہے واقعے کے نتیجے میں ان کے سر پر چوٹیں آئیں جس کے بعد وہ ہسپتال گئیں۔ان کا کہنا ہے  کہ جس طریقے سے ان کی بے عزتی کی گئی وہ اس پر قانونی چارہ جوئی کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کے قا تلوں نے چونکا دینے والے انکشافات کر دئیے