بابر اعظم کی عمرہ سے واپسی:والدین کیلئے انمول تحائف

May 06, 2022 | 11:48:AM
غلاف کعبہ، فائل فوٹو
کیپشن: غلاف کعبہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے رمضان کے آخری عشرے میں عمرے کی سعادت حاصل کی، اس دوران انہوں نے خانہ کعبہ کے غلاف کی تیاری میں بھی حصہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم عمرے سے واپسی والدین کے لئے انمول تحائف لائے،وہ اپنے والداعظم صدیقی کے لیے غلافِ خانہ کعبہ اور والدہ کے لیے کنگن کا تحفہ لائے ہیں۔

بابر اعظم عمرہ سے چاند رات، رواں ہفتے پیر کی شام کو گھر پہنچے، بابر اعظم عمرہ سے واپسی پر اپنے والد کے لیے غلافِ خانہ کعبہ اور والدہ کے لیے کنگن بطور تحفہ لائے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

 بابر اعظم کے والد، اعظم صدیقی کی آنکھوں میں انمول تحفے کو قبول کرتے ہوئے آنسو دیکھے جا سکتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم کی جانب سے والدہ کو خود اپنے ہاتھوں سے کنگن پہنائے گئے جسے پا کر اُن کی والدہ بے حد کوش نظر آ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:      گورنر پنجاب کتنے دن بعد فارغ ہو جائینگے، رانا ثناء اللّٰہ کا اہم انکشاف