13 دسمبر کا جلسہ آئینی بالا دستی کا فیصلہ کرےگا،خواجہ آصف

Dec 06, 2020 | 20:37:PM
13 دسمبر کا جلسہ آئینی بالا دستی کا فیصلہ کرےگا،خواجہ آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنماخواجہ آصف کاکہنا ہے کہ آئین اور قانون کی حفاظت میں ناکام اسمبلیوں میں رہنے کا کوئی فائدہ نہیں، 13 دسمبر کا جلسہ آئینی بالا دستی کا فیصلہ کرے گا۔
لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف وزرات عظمیٰ کی نہیں بلکہ آئین کی سربلندی کی جنگ لڑ رہے ہیں، ان کی صاحبزادی بھی آپ کی جنگ لڑ رہی ہے، آئین کی بحالی اور قانون کی بالا دستی کا 13 دسمبر کو لاہور میں فیصلہ ہوگا۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جو اسمبلیاں پاکستان کے آئین، قانون اور عوام کی حفاظت نہ کر سکیں، ان اسمبلیوں میں رہنے کا کوئی فائدہ نہیں، عوام 13 دسمبر کو 1940 کی یاد تازہ کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف جلا وطنی میں ہیں اور لاہور کے بھائیوں، بیٹیوں سے وفا کی درخواست کر رہے ہیں، لاہور کے جلسے کی گونج پاکستان کے طول وعرض میں جانی چاہیے، آج آپ کے ووٹ کی عزت کا معاملہ ہے۔