حکومتی اتحاد خطرے میں۔ ایم کیو ایم پاکستان نے پر تولنا شروع کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی حکومت کی پالیسیوں اوربڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے حکومتی اتحاد پر سوالیہ نشان لگ گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس تین گھنٹے جاری رہا ۔اجلاس کی اندرونی کہانی 24 نیوز نے حاصل کر لی۔ذرائع کے مطابق حکومت سے علیحدگی کے لئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی میں پریشر گروپ قائم ہوگیا ۔رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں اضافے اور وفاقی حکومت کا حصہ ہونے پر ایم کیو ایم پاکستان پر ووٹرز کا بہت پریشر ہے۔
رابطہ کمیٹی ذرائع کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی میں ایم کیو ایم پاکستان اپنا سیاسی لائحہ عمل جلد تیار کرے، اجلاس میں ایم کیو ایم کا مختلف سیاسی جماعتوں اور رہنماﺅں سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا اس کے علاوہ مختلف سیاسی آپشنز پر بھی غور کیا گیاجس میں صرف وزارت چھوڑنے کی بھی تجویزبھی شامل ہے، ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک انصاف کے ساتھ حکومت میں شامل ہونے کے نقصانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں۔یو اے ای میں موجود ثانیہ مرزا کی شعیب ملک کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل