نیب کاایم این اے جعفر خان کیخلاف تحقیقات کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار جعفر خان لغاری کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔
نجی ٹی و ی نے بتایا ہے کہ نیب نے جعفر خان لغاری کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات پر تحقیقات کی جا رہی ہیں، نیب کی جانب سے جعفر خان لغار ی کی اہلیہ اوربیٹی کے نام پراپرٹی کا ریکارڈ بھی مانگا گیا ہے ،جعفر خان نے اثاثوں کی مالیت آٹھ کروڑ روپے ظاہر کر رکھی ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق جعفر خان، انکی بیٹی اور اہلیہ کے نام گلبرگ میں 3 ،3 کنال کے پلاٹ ہیں جن کی مالیت تمام اثاثوں کی مالیت سے زیادہ ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جعفر خان نے اپنے اثاثوں کی مالیت کم ظاہر کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حرا مانی کو ہیروئن بنانے والا کون ہے؟