خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ طے پاگیا، نگران وزیر تجارت

Oct 04, 2023 | 22:04:PM
خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ طے پاگیا، نگران وزیر تجارت
کیپشن: وفاقی وزرا پریس کانفرنس کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نگران وزیر تجارت وصنعت گوہر اعجاز نے کہاہے کہ خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے،آنے والے دنوں میں پاکستان کی معیشت میں مزید استحکام آئے گا۔
نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 2009 میں جی سی سی کا فورم بنا جس میں 6ممالک ہیں،14 سال بعد جی سی سی نے پہلی بار کسی ملک کیساتھ تجارتی معاہدہ کیا،خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے،معاہدے کیلئے سعودی عرب نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
ان کا کہناتھا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کی معیشت میں مزید استحکام آئے گا،اوورسیز پاکستانیوں کا بھیجاگیا پیسہ غیرقانونی طریقے سے باہر منتقل ہو رہا تھا،حکومتی اقدامات سے اب ڈالر کی غیرقانونی منتقلی رک گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی ڈبل سنچری ختم ،فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

وزیر توانائی نے کہاکہ بجلی کا کریک ڈاﺅن جاری ہے، ابتک 16 ارب روپے کی ریکوری ہو چکی ہے،ہم نے آج ہی دو ایل این جی کارگو دسمبر کیلئے منگوائے ہیں،دسمبر میں توانائی ضروریات کو پورا کیا جائے گا، انہوں نے کہاکہ چند ماہ میں پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل ہو جائے گا، سردیوں گیس لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔
نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہناتھا کہ چمن بارڈر پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں،پاکستانی فورسز کی جانب سے افغان سرحد پر ہونے والے واقعے پر صبروتحمل کا مظاہرہ کیاگیا،گزشتہ روز سکیورٹی فورسز نے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔