وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے اقوامِ متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر/ ہیومینٹیرئین کوآرڈینیٹرجولیئن ہارنیئس کی ملاقات

کوآرڈینیٹر

Nov 04, 2022 | 19:07:PM
 وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے اقوامِ متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر/ ہیومینٹیرئین کوآرڈینیٹرجولیئن ہارنیئس کی ملاقات
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے اقوامِ متحدہ کے ریزیڈنٹ  کو آرڈینیٹر/ ہیومینٹیرئین کوارڈینیٹر جولیئن ہارنیئس نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیرِ اعظم نے جولیئن ہارنیئس کو موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ملک میں آئے تاریخ کے بدترین سیلاب اور اسکے سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں کی زندگیوں پر پڑنے والے مستقل اثرات سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم نے حکومت کی ریسکیو و ریلیف کی کاروائیوں اور سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی اور وزیرِ اعظم نے جولیئن ہارنیئس کو بتایا کہ پاکستان جو پہلے سے ہی معاشی مشکلات سے نبرد آزما ہے، سیلاب کی وجہ سے 40 ارب ڈالر سے ذیادہ کے نقصانات کا سامنا کر رہا ہے۔
وزیرِ اعظم نے سیکٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوٹریش کا بھی شکریہ ادا کیا جو نہ صرف سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر پاکستان آئے بلکہ مصیبت میں گھرے پاکستانیوں کی دنیا بھر میں آواز بن گئے۔ 
جولیئن ہارنیئس نے پاکستانی سیلاب متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بحالی میں اقوامِ متحدہ کی طرف سے مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور حکومت کے متاثرین کے بروقت ریسکیو، امداد اور بحالی کے اقدامات کو مثالی قرار دیا۔