پاک آئرلینڈ ویمنز سیریز: مہمان ٹیم کو 128 رنز سے شکست

Nov 04, 2022 | 17:22:PM
پاک آئرلینڈ ویمنز سیریز: مہمان ٹیم کو 128 رنز سے شکست
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان ویمنز ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں آئرلینڈ کو 128 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی۔

قذافی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اوپنر منیبہ علی اور سدرہ امین نے ہوم گراؤنڈ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف ٹیم کے خلاف پاکستان کی جانب سے 221 رنز کی سب سے بڑی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی۔

اوپنر منیبہ علی نے 107 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے جبکہ سدرہ امین ناقابل شکست 176 رنز اسکور کیے جس میں 20 چوکےاور ایک چھکا شامل تھا۔

   قومی ٹیم نے آئرلینڈ کو مقررہ 50 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان ہر 335 رنز اسکور کیے، آئرلینڈ کی جانب سے آرلین کیلی نے دو جبکہ ایمیر رچرڈسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں آئرش ویمنز ٹیم کا آغاز متاثر کن نہ تھا، اوپنر لیہ پال 2، گیبی لیوس 15، ایمی ہنٹر 8، اورلا پرینڈرگاسٹ 29، ایمیر رچرڈسن 9، میری والڈرون 19، آرلین کیلی 12، کارا مرے 9، جین میگوئیر صفر پر آؤٹ وکٹ گنوابیٹھی تھیں۔ کپتان لورا ڈیلانی نے 69 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے 3 جبکہ ناشرہ سندھو اور فاطمہ ثناء نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔