غوثپور جامعہ مسجد: شاہ حسین شاہ جیلانی کے فن تعمیر کا شاہکار   

Jun 04, 2023 | 11:37:AM
 تنگوانی کے علاقے غوثپور میں موجود ساڑھے تین سو سال پرانی مسجد اسلامی تاریخ کے فنِ تعمیر کا انمول نمونہ ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد رمضان میرانی) تنگوانی کے علاقے غوثپور میں موجود ساڑھے تین سو سال پرانی مسجد اسلامی تاریخ کے فنِ تعمیر کا انمول نمونہ ہے۔

 تین صدیوں سے زائد کا طویل وقت گذرنے کے باوجود بھی مسجد پر کی گئی کاریگری عیاں ہے اور عوام کی توجہ کا مرکز ہے۔

صدیوں پرانی غوثپور کی جامعہ مسجد اسلامی فنِ تعمیر کا انمول نمونہ یہ مسجد جودھا اکبر کے دور میں حضرت شاہ حسین شاہ جیلانی نے تعمیر کروائی ہے۔ اس مسجد کی دیواریں مٹی کے گارے کے ساتھ اینٹوں سے بنائی گئی ہے لیکن اس کے بعد انہی دیواروں پر مینا کاری اور رنگوں کا کام انتہائی نفاست سے کیا گیا ہے۔ اس مسجد کے کل 9 گنبد ہیں اور یہ مسجد بغیر ستونوں کے قائم ہے۔

مزید پڑھیں:   آئی جی پنجاب  کی چھٹی کے روز بھی آئن لائن کچہری، شکایات حل کرنے کا حکم

اس مسجد میں دس ہزار نمازیوں کی نماز ادا کرنے کی گنجائش موجود ہے جبکہ یہ مسجد محکمہ اوقاف کے زیر نگرانی میں موجود ہے۔

شہریوں نے محکمہ اوقاف انتظامیہ کی شکایت کرتے ہوئے کہا ہے کے وہ اس مسجد کا خیال نہیں رکھتے اور مسجد کی برسوں سے مرمت بھی نہیں کروائی گئی شہریوں نے حکومت سے اس تاریخی ورثے کا خیال رکھنے کی اپیل کی ہے۔