آئی جی پنجاب  کی چھٹی کے روز بھی آئن لائن کچہری، شکایات حل کرنے کا حکم

Jun 04, 2023 | 10:56:AM
 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے چھٹی کے روز بھی آئن لائن کچہری لگالی۔  عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام افسران کو موصول شکایات کے فوری ازالے کا حکم دے دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے چھٹی کے روز بھی آئن لائن کچہری لگالی۔  عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام افسران کو موصول شکایات کے فوری ازالے کا حکم دے دیا۔

کمپلینٹ سنٹر  میں 1787 موصول ہونیوالی شکایات کے ازالے کا عمل خود چیک کیا۔ داد رسی میں تاخیر پر متعلقہ سپروائزری افسران سے جواب طلب کر لیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق افسران کو مسائل فوری حل کرانے کی ڈیڈ لائن دیدی۔

رائیونڈ کے حفیظ کی گاڑی چوری کا مقدمہ درج نہ ہونے  پر شہری سے رابطہ کیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے 6 گھنٹے میں حقائق سامنے لانے اور شہری کو انصاف فراہم کرنیکی ہدایت دے دی۔

شہری اللہ نواز کی چوری شدہ  گاڑی برآمد کرنے کیلئے آرپی او کو مسئلہ حل کرانے کا حکم دے دیا۔ بیوہ فرحت عارف سے مالی فراڈ کرنی والے ملزم کی گرفتاری کیلئے متعلقہ ڈی پی او کو ٹاسک دے دیا۔

مزید پڑھیں:  مرکز میں انتخابات ملتوی کرنا کوئی حل نہیں:شاہد خاقان عباسی

آئی جی پنجاب نے تمام افسران کو موصول شکایات کے فوری ازالے کا حکم دے دیا۔