وزیراعظم کا 7 جولائی کو یوم تقدس قرآن منانےکا اعلان

Jul 04, 2023 | 20:22:PM
وزیراعظم کا 7 جولائی کو یوم تقدس قرآن منانےکا اعلان
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) حکومت نے 7 جولائی کو یوم تقدس قرآن منانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس روز سویڈن واقعے کیخلاف ملک گیر احتجاج ہوگا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے معاملے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 7 جولائی (جمعہ) کو ملک بھر میں یوم تقدس قرآن منانا جائے گا اور سویڈن واقعے کیخلاف ملک گیر بھرپور احتجاج ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: ”مقدس صحیفوں کی بے حرمتی کی کوئی گنجائش نہیں“چیئرمین سینیٹ کا سویڈش پارلیمنٹ کے سپیکر کو خط

وزیراعظم شہبازشریف نے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت پوری قوم کو احتجاج میں شریک ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم ایک زبان ہوکر شیطانی ذہنوں کو پیغام دے گی، جمعہ کو ملک بھر میں سویڈن واقعے کی مذمت میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔