مختصر ترین ٹیسٹ ، جنوبی افریقا نے دوسری بار بدترین اعزاز اپنے نام کر لیا

Jan 04, 2024 | 19:11:PM
مختصر ترین ٹیسٹ ، جنوبی افریقا نے دوسری بار بدترین اعزاز اپنے نام کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسنین محی الدین ) کیپ ٹاؤن میں ہوئے جنوبی افریقا اور بھارت کے دوسرے ٹیسٹ میچ نے تاریخ کا مختصر ترین ٹیسٹ میچ کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے، لیکن بد قسمتی سے   جنوبی افریقا نے بدترین  اعزاز بنا لیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابقبھارت اور جنوبی افریقا کا میچ تاریخ کا مختصر ترین ٹیسٹ قرار دیا گیا ہے جس میں صرف 642 گیندوں پر ہی فیصلہ ہو گیا، لیکن اس کے ساتھ ہی جنوبی افریقا نے بد ترین اعزاز اپنے نام کر لیا ہے ، وہ یہ کہ جنوبی افریقا تاریخ کے 2 ریکارڈ مختصر ترین میچز میں شکست سے دوچار ہونے والی ٹیم بن گئی ہے ۔ 
کیپ ٹاؤن میں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ ڈیڑھ دن میں ختم ہو گیا جس کے بعد اس میچ  نے تاریخ کے مختصر ترین ٹیسٹ کا اعزاز حاصل کرلیا، 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری میچ میں مجموعی طور پر 642 گیندوں میں فیصلہ ہو گیا،پہلی اننگز میں 55 رنز پرآؤٹ ہونے والی جنوبی افریقا کی ٹیم دوسری اننگز میں 176رنز بنا سکی،  بھارت جو  پہلی اننگز میں 153 رنز پر آؤٹ ہوا اسے میچ جیت جیتنے کے لیے صرف 79 رنز کا ہدف ملا جو اس نے با آسانی تین وکٹ پر حاصل کر لیا،بھارت کی  جیت کے ساتھ سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔

 اس سےقبل مختصر ترین ٹیسٹ میچ 656 گیندوں میں ختم ہوگیا تھا اور حیران کن طور پر  اس میچ میں بھی جنوبی افریقا کو ہی شکست ہوئی تھی، 1932میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کیخلاف میچ 656 گیندوں میں جیتا تھا جبکہ 1934 میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کا ٹیسٹ 672 گیندوں میں مکمل ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : روپے کا ڈالر کو رگڑا، اوپن مارکیٹ میں دیگر کرنسیوں نے پچھاڑ دیا