برطانیہ سے آنیوالے2مسافروں میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق

Jan 04, 2021 | 10:18:AM
برطانیہ سے آنیوالے2مسافروں میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے برطانیہ سے آنے والے دو افراد میں  کوونا وائرس کی نئی قسم کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق مہلک ترین وبا کورونا وائرس کی دنیا پر یلغار ابھی رکی نہیں تھی کہ کوویڈ نائنٹین کی نئی قسم نے لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا۔ برطانیہ سے پھیلنے والی  کورونا کی بی 117 نامی نئی قسم کی پاکستان میں بھی دو افراد میں تشخیص ہوگئی۔نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے بھی برطانیہ سے آئے دو افراد میں نئے وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

  این سی او سی کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں نئے وائرس کی تصدیق گزشتہ ماہ ہوئی تھی۔ برطانیہ میں آنے والا نیا وائرس دیگر 31 ممالک میں بھی پایا گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ برطانیہ سے آنے والوں کےلئے نئے وائرس کا ٹیسٹ کروانا لازم ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 39 افراد انتقال کرگئے جبکہ 1 ایک ہزار 895 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔