پولیس نے دو مختلف واقعات میں 3 اندھے قتلوں کا سراغ لگا لیا

Aug 04, 2023 | 12:35:PM
 پولیس نے دو مختلف واقعات میں 3 اندھے قتلوں کا سراغ لگا لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مبشرحسن نقوی)ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پولیس نے دو مختلف واقعات میں تین اندھے قتلوں کا سراغ لگا لیا، ایک طرف ماں اپنی بیٹی کی قاتل نکلی تو دوسری جانب  خاتون نے بلیک میل کرنے پر آشنا کے ساتھ مل کر دو افراد کو قتل کر دیا،پولیس نے چار افراد کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق 27 مئی 2023 کو تھانہ چٹیانہ کےعلاقےچک نمبر 328 گ ب میں 12 سالہ طالبہ سحر کی لاش گھرکےقریب کینو کےباغات میں درخت سے لٹکی ہوئی ملی جس کے بعد گھر میں کہرام برپا ہوگیا، سحر کی والدہ اپنی بیٹی کے قتل کا الزام مختلف علاقوں پر لگاتی رہی اور دو مہینے تک پولیس کے ہاتھ کوئی سراغ نہ لگ سکا۔

پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کیا اور والد فقیر محمد، والدہ سمیرا کو شامل تفتیش کیا تو سمیرا بی بی نے اپنی بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ۔

سنگدل ماں نے اپنے آشنا یونس کے ساتھ مل کر پہلے بیٹی کا گلا دبا یا اور خودکشی کا رنگ دینےکیلئےلاش کو درخت پر لٹکا دیا وجہ یہ تھی کہ معصوم سحر نے اپنی والدہ کو اس کے آشنا کے ساتھ حالت غیر میں دیکھ لیا تھا، ملزموں نے اسی خوف کےباعث سحر کو قتل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین کو بڑا جھٹکا
دوسری جانب تھانہ صدر کے علاقے چک نمبر 287 ج ب میں یکے بعد دیگرے دو افراد ارشد اور لطیف اچانک لاپتہ ہوگئےاور چند ہی دنوں بعد ان کی لاشیں ملیں جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ،پولیس کیلئے قتلوں کا سراغ لگانا بڑا چیلنج بن گیا تھا جس پر اےایس پی احمد نصر اللہ ملک اور ان کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے فرزانہ قیصر اور اس کے آشنا محمد نعیم کو گرفتار کیا۔

فرزانہ قیصر نے پو لیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا ہے کہ ارشد اور لطیف کے ساتھ اس کے ناجائز تعلقات تھے اور وہ مجھے بلیک میل کرکے رقم کا تقاضہ کر رہے تھے جس پر اس نے اپنے آشنا محمد نعیم کےساتھ مل کر دونوں افراد کو قتل کر دیا ،فرزانہ نے دونوں مقتولین کو اپنےگھر بلاکر نشہ آور مشروب پلایا اور بے ہوشی کی حالت میں نعیم کے ہمراہ قتل کر دیا۔

تھانہ صدر پولیس نے چک نمبر 319 ج ب میں غیر ت کے نام پر اپنی بہن کو قتل کرنے والے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا،اندھے قتلوں کا سراغ لگانے پر ڈی پی او سید کرار حسین نے پوری ٹیم کو شاباش دی جبکہ نقد انعام اور سرٹیفکیٹ بھی دیئے جائیں گے ۔