پی آئی اے کی دوران پرواز عملے پر بڑی پابندی عائد

Apr 04, 2022 | 11:11:AM
پرواز کے دوران عملے پر پابندی، 24نیوز
کیپشن: پرواز کے دوران عملے پر پابندی، 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ کا کہنا ہے کہ  دوران پرواز عملے کو روزہ رکھنے پر پابندی عائد   کر دی گئی ہے،اگر کوئی کریو روزہ رکھنا ضروری سمجھے گا تو اس کو رخصت پر جانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق  قومی ائیر لائن نے طبی پیچیدگیوں کا جواز بنا کر  اپنے کریو ممبرز کے دورانِ فلائٹ روزہ رکھنے پر پابندی عائد کردی،ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ نے مذکورہ پابندی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کی تصدیق کی۔

  نوٹیفکیشن کے مطابق  اگر کوئی ممبر روزہ رکھنا ضروری سمجھے گا تو اس کو رخصت پر جانے کا حکم بھی دیا گیا ہے، اس وقت دنیا بھر میں تمام ائیرلائن کے کریو پر رمضان کے روزے رکھنے پر پابندی ہے اور صرف دو ائیر لائن پی آئی اے اور ایمریٹس ائیر لائن پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوتا۔

 گزشتہ روز پی آئی اے کے جنرل منیجر فلائٹ سروسز عامر بشیر نے نوٹیفکیشن نمبر جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:      وزیر اعظم آج عوام سے ٹیلی فون پرگفتگو کرینگے