کالی گھٹائیں ۔طوفافی  بارشیں۔موسم خوشگوارہوگیا

Aug 03, 2021 | 15:38:PM
کالی گھٹائیں ۔طوفافی  بارشیں۔موسم خوشگوارہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز) پنجاب بھر میں طوفافی  بارشیں،موسم خوشگوارہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا سپیل مزید بارش برسائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب کےمختلف علاقوں میں طوفافی  بارش ہوئی  جس سے موسم خوشگوار  ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا سپیل شہر میں  مزید بارش برسائے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں  بارش کا امکان  ہے۔

کراچی میں گہرے بادلوں کا راج ۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔ شمال مغرب کی سمت سے 28 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا جاری ہے۔آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ دن کے اوقات میں ہلکی بارش کا سلسلہ کل سے اختتام ہو جائے گا۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمر طوب رہے گا۔شام اور رات کے اوقات میں بارکھان، ژوب اور گردنواح میں تیز اہوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دالبندین میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گی۔نوکنڈی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ،تربت،اوستہ محمد اورسبی میں 40ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔خضدارمیں میں درجہ حرارت37 ڈگری سینٹی گریڈ، لسبیلہ میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ پسنی میں زیادہ سے زیادہ32،اوڑمارہ، جیونی میں 31جبکہ گوادر میں 33ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پنجگور میں 38اور کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت36ڈگری سینٹی گریڈ ریکاڈکی گی۔زیار ت میں 29 جبکہ قلات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت32ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔ بارکھان میں 35 جبکہ ژوب میں 37ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:تالاب میں نہاتے ہوئے تین بچے ڈوب کر جاں بحق