طلباکیلئے بڑی خوشخبری ،بلا سود قرضوں کا اعلان 

Jun 02, 2022 | 19:59:PM
یونیورسٹی طلبا ، خوشخبری
کیپشن: یونیورسٹی طلبا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نیشنل بنک نے طلباءکو بڑی خوشخبری سنادی ،زیر تعلیم طلبا کیلئے بلاسود قرضوں کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک نے ایک نئی اسکیم شروع کی ہے جسے سٹوڈنٹ لون اسکیم کا نام دیا گیا ہے اور اس کے تحت نیشنل بنک مختلف یونیورسٹیوں کے شعبہ جات میں زیر تعلیم بچوں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ اس اسکیم کے تحت ہونہار اور اہل طلبہ کو بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ نیشنل بینک کی جانب سے اس اسکیم کا آغاز 2001 میں کیا گیا تھا۔جن شعبوں میں قرضوں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں 
انجینئرنگ
الیکٹرانکس
تیل گیس اور پیٹرو کیمیکل ٹیکنالوجی
زراعت
ادویات
فزکس
کیمسٹری
حیاتیات، سالماتی حیاتیات، اور جینیات
ریاضی
دعوہ اور اسلامی فقہ۔ (LLB/LLM شریعہ)
کمپیوٹر سائنس، انفارمیشن سسٹم، اور انفارمیشن ٹیکنالوجی
معاشیات، شماریات، اور اقتصادیات
بزنس مینیجمنٹ سائنسز۔
کامرس شامل ہیں 
اس پروگرام میں گریجویشن، پوسٹ گریجویشن اور پی ایچ ڈی کرنے والے طلباءدرخواست دینے کے اہل ہوں گے ۔ گریجویشن کرنے والے طلباءکی عمر داخلے کے وقت 21 سال سے کم، پوسٹ گریجویشن 31 سال سے کم اور پی ایچ ڈی کرنے والے اسٹوڈنٹس کی عمر36 سال سے کم ہونا ضروری ہے۔ قرض حاصل کرنے کے خواہش مند طلبہ و طالبات کے لیے ضروری ہے کہ انہوں نے آخری امتحان میں کم از کم 70 فیصد نمبر حاصل کیے ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرین میں خاتون کیساتھ زیادتی کے بعد ریلوے پولیس کا بڑا فیصلہ