یہ وقت بھی آنا تھا 50 لاکھ گھر عوام کو تصویروں میں دکھائے جا رہے ہیں ،مریم اورنگزیب

Aug 02, 2021 | 21:02:PM
یہ وقت بھی آنا تھا 50 لاکھ گھر عوام کو تصویروں میں دکھائے جا رہے ہیں ،مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب کیوں جھوٹ بولتے ہیں یہ وقت بھی آنا تھا کہ پچاس لاکھ گھر عوام کو نمائش کی تصویروں میں دکھائے جا رہے ہیں ۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب 50 لاکھ گھر تو عوام کو دے نہ سکے، نمائش میں تصویریں دکھا کر کسے دھوکہ دے رہے ہیں ؟ 90 دن میں کرپشن ختم ہونا تھی لیکن ملک میں عمران صاحب کرپشن کے سونامی کے آئے، 200 ارب ڈالر جنہوں نے باہر سے لانا تھا، انہوں نے ملک پر 16000 ارب کا قرض لاد دیا ،وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بننا تھا، اب اس کے کمرے کرائے پر دینے کا اعلان ہو رہا ہے ۔
ترجمان ن لیگ نے کہاکہ نچلے طبقے کو "اوپر" پہنچانے کیلئے آٹا چینی بجلی پٹرول گیس کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں، واہ عمران صاحب نچلے طبقے کو "اوپر" لانے کے لئے 50 لاکھ لوگ بے روزگار کر دئیے، ملک میں بے روزگاری کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، نچلے طبقے کو اوپر لانے والے نے دو کروڑ لوگوں کو خط غربت سے نیچے پہنچا دیا ۔
انہوں نے کہاکہ نچلے طبقے کو اوپر کرنے کے لئے اے ٹی ایمز، مافیاز اور کارٹلز کو ان پر مسلط کردیا،عمران صاحب کو عوام کی فکر نہیں کیونکہ عمران صاحب نے الیکشن بیچنا ہوتا ہے لڑنا نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں:  عرب پارلیمنٹ کے وفد کی دفتر خارجہ آمد۔وزیر خارجہ سے ملاقات