لگتا ہے سینٹ الیکشن دلچسپ ہوگا: شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کا آئینی اور قانونی فیصلہ ہے۔لگتا ہے الیکشن دلچسپ ہوں گے ۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حفیظ شیخ اسلام آباد سے جیتیں گے، باقی صوبوں میں سیٹلمنٹ ہو رہی ہے، خیبرپختونخوا میں بھی بات چیت چل رہی ہے اس کا فیصلہ بھی آج شام تک ہو جائے گا۔
ادھر سپریم کورٹ نے سینٹ انتخابات اوپن بیلٹ صدارتی ریفرنس پر رائے دیتے ہوئے کہا کہ سینٹ انتخابات خفیہ ہی ہوں گے۔ عدالت نے سینٹ انتخابات سے متعلق رائے کا فیصلہ چار ایک کی اکثریت سے دیا۔ جسٹس یحیٰ آفریدی نے فیصلے سے اختلاف کیا۔