الیکشن کمیشن،نگران وفاقی وزرا کی سیاسی وابستگی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

Oct 31, 2023 | 12:18:PM
الیکشن کمیشن،نگران وفاقی وزرا کی سیاسی وابستگی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)الیکشن کمیشن میں نگران وفاقی وزار کے خلاف کیس کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے نگران وفاقی وزراء کیخلاف درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں نگران وفاقی وزرا کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے سماعت کی،درخواست گزار سید عزیزالدین کاکا خیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے تو چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ گزشتہ سماعت پر آپ پیش نہیں ہوئے تھے۔

سید عزیزالدین کاکا خیل نے جواب دیا کہ میں تھوڑا لیٹ ہو گیا تھا معذرت چاہتا ہوں،چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ حکومت کی طرف سے الیکشن میں کون نمائندگی کررہا ہے؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ میں وفاقی حکومت کی نمائندگی کر رہا ہوں۔

درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ گزشتہ حکومت میں فواد حسن فواد اور احد چیمہ اہم پوسٹوں پر فائز تھے، احد چیمہ کو معاون خصوصی سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے،چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ آپ کے پاس کیا شواہد ہیں جس سے ان کی سیاسی وابستگی ثابت ہوسکے؟ جس پر درخواست گزار نے کہا کہ وزیراعظم بھی سیاسی وابستگی رکھتے ہیں اور نگران مشیر احد چیمہ گزشتہ حکومت میں اہم عہدے پر تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کتنے کا ہو گیا؟اہم خبر آ گئی

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی نظرمیں وفاقی وزیر اور مشیر غیرجانبدار ہیں، بعدازاں الیکشن کمیشن نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔