ماہ رمضان۔تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار جاری

Mar 31, 2022 | 16:12:PM
ماہ رمضان۔تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار جاری
کیپشن: سکولوں کے نئے اوقات کار جاری(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ماہِ رمضان میں سکولوں کے نئے اوقات کار ہوں گے، سکول صبح ساڑھے 7 بجے لگیں گے، محکمہ سکول ایجوکیشن نے اوقات کار جاری کردیئے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سےجاری کئے گئے نئے اوقات کار کے نوٹیفکیشن کے مطابق سکولوں میں چھٹی ساڑھے12 بجے ہوگی، جمعہ کے روز چھٹی ساڑھے11 بجے ہوگی،ڈبل شفٹ سکول صبح سوا 7 بجے لگیں گے، چھٹی سوا 11بجے ہوگی۔

سیکنڈ شفٹ میں سکول ساڑھے گیارہ بجے لگیں گے،چھٹی ساڑھے3 بجے ہوگی، جبکہ ڈبل شفٹ میں جمعہ کے روز سیکنڈ شفٹ 2 بجے لگے گی اور 5 بجے چھٹی ہوگی۔

قبل ازیں رمضان المبارک میں سکولوں کے اوقات کار میں 2 گھنٹے کمی کی تجویز سامنے آئی تھی۔تجویز میں بوائز سکول صبح 8 بجے لگائے جانے اورچھٹی ساڑھے12بجے کرنے پر غور کیا گیا۔ گرلز سکول ساڑھے 7 بجے لگیں گے، چھٹی سوا 12 بجے ہوگی۔

یہ بھی پڑھیںوزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو بڑی پیشکش کردی