ٹیلی گرام نے ویڈیو کال کا نیا فیچر متعارف کرادیا

Jul 31, 2021 | 20:26:PM
 ٹیلی گرام نے ویڈیو کال کا نیا فیچر متعارف کرادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں مقبو ل موبائل چیٹ ایپلی کیشن ٹیلی گرام نے ویڈیو کال کا نیا فیچر متعارف کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق  ٹیلی گرام کی جانب سے جو  گروپ ویڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کروایا گیا ہے اس  میں 30 افراد بھی  براہ راست شریک ہوکر گفتگو کر سکیں گے اور ساتھ ہی 970 دیگر افراد اس ویڈیو کال میں بطور ناظرین شرکت کرسکیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ جون میں ویڈیو کالنگ فیچر لانچ کرنے کے بعد ان کی زیادہ سے زیادہ افراد کو گروپ ویڈیو کال میں شریک کرنے کی کوشش تھی تاکہ صارفین اعلیٰ ریزولوشن پر ویڈیو دیکھ سکیں جس کی تعداد مستقبل کی اپ گریڈ پالیسی میں بڑھائی جائے گی۔

کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ صارفین اب اپنے بھیجے گئے پیغامات کو ایک دن کے بجائے ایک ماہ یا ایک ہفتے کے بعد آٹو ڈیلیٹ کرنے کا آپشن بھی استعمال کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ آئی او ایس صارفین اِن ایپ کیمرہ استعمال کرسکتے ہیں جو ڈیوائس کی زوم کے مطابق ہی کام کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف یوٹیوبر ویڈیو شوٹنگ کے دوران پہاڑوں سے گِر کر دم تو ڑ گیا